اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بھارت فیٹف میں تکنیکی پیش رفت اور اسے سیاست کا نشانہ بنا کر مجروح کر رہا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اس کی تصدیق کرتا ہے جو پاکستان عرصے سے کہہ رہا ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ ہماری ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پیش رفت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ،پاکستان جلد اپنے دونوں ایکشن پلان مکمل کر لے گا۔
فیٹف کے حوالے سے ہماری پیشرفت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ، حماد اظہر
Jul 20, 2021