لاہور (وقائع نگار) شہر میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیئے گئے۔ صوئے آصل میں بابر عرفان کے ڈیرے سے نامعلوم چور قربانی کے لئے لائے گئے 14 بکرے چرا کر لے گئے۔ متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی۔ درخواست گزار کے مطابق واردات کی اطلاع ڈیرے پر رکھے گئے ملازم شبیر حسین نے بذریعہ ٹیلیفون دی۔ چوری شدہ بکروں کی عمر ایک سال اور مالیت آٹھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واردات میں ملوث ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ تھانہ مصطفی آباد کے علاقے میں ڈاکو علی افضال کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ 60کی نقدی، زیوارات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلشن اقبال کے علاقے میں مسلح ڈاکو کی خالد معراج اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 25ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے۔ نصیر آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو انکسار حسین اور فیملی سے1لاکھ 20ہزار کی نقدی و زیوارات۔ اسلام پورہ کے علاقے میں عفان بٹ اور فیملی سے 75 ہزار نقدی و زیوارات۔ مغلپورہ میں منظور سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 35ہزار۔ گھڑی اور موبائل، شاہدرہ میں قمر سے گن پوائنٹ پر 15ہزار نقدی، موبائل فون اور جوہر ٹاون گن پوائنٹ پر اطہر سے 15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور شادباغ اور نشتر کالونی سے گاڑیاں جبکہ لوہاری گیٹ اور مانگا منڈی سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
لاہور: لاکھوں کے ڈاکے‘ صوئے آصل میں ڈیرے سے14 بکرے چوری
Jul 20, 2021