لاہور(خصوصی نامہ نگار) افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کے معاملہ پر مسلم لیگ(ن) نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے اور لاہور کے نالوں اور ڈرینوں کی صفائی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی قرارداد میں کہاگیا ہے پنجاب کا یہ مقدس ایوان اسلام آباد میں پیش آئے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدفوری مستعفی ہوں ۔ نالوں اور ڈرینوں کی صفائی کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی ۔