معذور بچی سے زیادتی کی مبینہ کوشش‘ ماں سے رشوت طلبی پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں کم سن معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کے معذور بچی کی والدہ سے ہی رشوت لینے کا نوٹس لے لیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے اس معاملہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔  وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں متعلقہ تفتیشی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...