اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے فون سے آئی کلاؤڈ بھی ختم کرکے دیا۔ افغان سفیر کی بیٹی کے بیانات میں تضاد ہیں‘ ان کے سامنے تمام فوٹیجز رکھی گئیں ہیں۔ چاروں ٹیکسی ڈرائیورز اور ان کے مالکان کی شناخت کر لی ہے۔ کوئی شخص ٹیکسی میں نہیں بیٹھا۔ جہاں جہاں لڑکی گئی تمام فوٹیجز ہمارے پاس ہیں۔ انویسٹی گیشن کرکے رپورٹ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی ہے۔ سارے ٹیکسی ڈرائیوروں نے قرآن پر حلف لیکر بات کی۔ افغان سفیر کی بیٹی جرمنی سے سائبر کرائم پڑھی ہوئی ہیں۔ افغان سفیر کی بیٹی کے فون کی فارنزک کی جا رہی ہے۔ فارن آفس نے ضروری سمجھا تو یہ ویڈیو غیر ملکی سفارتکاروں کو بھی دکھا سکتے ہیں۔ چوتھی ویڈیو بھی مل گئی ہے۔