گگو منڈی(نامہ نگار)حکومت نے پیٹرول ،آ ٹا ،چینی اور گھی کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ عمران خان غریب ممالک کو قرضے دینے کی نوید سنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ایڈیشن جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں ٹرانسپوٹیشن ،مینو فیکچرنگ ،زرعی شعبہ جات کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔