وہاڑی( کرائم رپورٹر +ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ نیازی نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے۔ضلع وہاڑی میں 53 کھلے مقامات سمیت 534 اجتماعات میں نماز عیدالضحی کیلئے 1902 کے قریب پولیس افسران، اہلکاران ، لیڈی پولیس ، قومی رضا کاران اور والنٹیرز فرائض سر انجام دیں گے۔جن میں 6 ڈی ایس پیز ،12 انسپکٹرز ، 64 سب انسپکٹر ، 115 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ، 927 کنسٹیبلان و ہیڈ کنسٹیبلان ، 47 لیڈی پولیس ، 150 پولیس رضا کاران اور 585 والنٹیرز شامل ہیں جبکہ علاقہ میں پولیس موبائلز بھی گشت کریں گی۔ عید کے بڑے اجتماعات پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے جائیں گے جبکہ چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر ہو گی۔ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جب تک عیدالاضحٰی کی نماز پڑھ کر آخری نمازی چلا نہ جائے تب تک سیکیورٹی پر مامور اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔