احسان مانی اور وسیم خان کا احتساب کون کرے گا؟؟؟

انگلینڈ کی مانگے تانگے کی ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے میں سیریز میں چاروں شانے چت کر دیا انگلینڈ کی ٹیم میں ایک دو کے سوا کوئی انٹرنیشنل کھلاڑی نہیں تھا مانگے تانگے کی اس ٹیم سے شکست پر لکھتے ھوے شرم محسوس ہوتی ھے اور دل پوچھتا ھے اگر انگلینڈ کی اے ٹیم ہوتی تو پاکستانی ٹیم کا کیا بنتا  اس میج میں تو رضوان اور بابر اعظم کی عمدہ پرفارمنس سے پاکستان اچھا سکور کر گیا مگر پاکستانی باولر آوارہ ھو گئے اس دورے میں اول توپاکستان کی باولنگ پرفارمنس نہ ھونے کے برابر تھی پاکستان کا یہ دورہ چوں چوں کا مربہْ رہا ایک بات کی سمجھ نہیں آ رھی کہ اس ٹیم کے کھلاڑی کس پرفارمنس سے چنے گئے تھے نئے لڑکو ں سے کسی کھلاڑی نے بھی متاثر نہیں کیا بیٹنگ چلی تو باولنگ فیل ھو گئی اور اتنی گندی فیلڈنگ کا سوچا بھی نہیی جا سکتا اور ہر روز احسان مانی اور وسیم خان کے بیانات نے مت مار کر رکھ دی ہے۔ پاکستان اور پاکستان کے باہر سے بیانات کے میچ جیتے ہیں ابھی تک یہ ایک بھی انٹر نیشنل کھلاڑی تیار نہیں کر سکے۔ اگر کیا ھے تو اس کا نام بتا دیں پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ھے جتنے سمجھدار کوچ تھے سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے میرے نزدیک مدثر نذر سے بڑا کوچ کوئی نہ ھوگا عمران خان کے دور میں پاکستان کامیابی میں مدثر کا بہت حصہ تھا اسکی ٹیم سلیکشن کا تو جواب ہی نہیں پاکستان کی ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی آمد مدثر نذر کے دور میں ہوئی ہے۔ مدثر نذر ہوتا تو شاید موجودہ ٹیم کے کئی لڑکے نیٹ کے باہر کھڑے ھوتے مدثر کا تجربہ بہت ھے پاکستانی ٹیم لندن پہنچی تو مدثر نے انٹر ویو میں کہا پاکستان کی یہ ٹیم تینوں ون ڈے ہارے گی کیونکہ ٹیم بھی انگلینڈ کے حالات کے مطابق نہ تھی پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ھے اگر حالات اور موسم کے مطابق سلیکشن کی جائے اور انگلینڈ کے موسم سیآگاھی ہونی چاہیے اور باولر بیٹسمین انگلینڈ کی وکٹوں کے مطابق سلیکٹ کی جائے، نئے اور پرانے کرکٹروں کے کمبی نیشن سے ٹیم بنائی جا سکتی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ون ڈے ہارنے کے بعد دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میں بھی خراب کرکٹ کھیل کر ہارے ہیں۔ عجیب و غریب فیصلے ہیں، عجیب سی کرکٹ ہے، لگتا ہے کسی کو کچھ علم نہیں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے ہیں اور دو سو رنز کروا لیتے ہیں۔ پورے ملک میں کوئی مڈل آرڈر بلے باز نہیں لیکن احسان مانی کی نظر میں سب اچھا ہے۔ اس سے بھی تین سال کا حساب مانگ جانا چاہیے اس نے تین برسوں میں ہماری کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن