قرآن پاک کا واسطہ دینے پر اشتہاریوں نے مغوی کو رہاکردیا

Jul 20, 2021

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) قرآن پاک کا واسطہ دینے پر کچہ کے اشتہاریوں نے 12روز قبل اغواء کیے جانے والے مغوی کو رہاکردیا، پولیس کی جانب سے مغوی کی رہائی پر ورثاء کی زبان بندی‘ تفصیل کے مطابق 7جولائی کو کچہ کے اشتہاریوں نے بستی غلام نبی کورائی کے رہائشی عبدالکریم کو  5 کچہ کے اشتہاریوں نے اغواء کر کے کچہ کے علاقہ میں منتقل کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مغوی عبدالکریم کے ورثاء قرآن پاک کے ہمراہ کچہ کے علاقہ میں پہنچے اور اغواء کاروں کو قرآن پاک کا واسطہ دیتے ہوئے عبدالکریم کی رہائی کی اپیل کی‘ جس پر کچہ کے اشتہاریوں نے گزشتہ روز مغوی عبدالکریم کو دریا بند کے نزدیک چھوڑ دیا۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ورثاء نے رہائی بارے تفصیلات دینے سے گریز کیا‘ ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے ورثاء کی زبان بندی کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں