وزیراعظم کا 10 بلین ٹری سونامی خطہ میں گیم‘ چینجرثابت ہو گا‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری 

Jul 20, 2021

ملتان ( خبر نگار خصوصی ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے محکمہ زراعت کے کمپلیکس میں پودا لگاکر اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، سیکرٹری جنگلات سرفراز حسین خان،ایڈیشنل سیکرٹریز زراعت بارک اللہ خان،سید نوید عالم سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی کیپٹن(ر)ثاقب ظفرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیر اعظم کا 10 بلین ٹری سونامی نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کیلئے بھی ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اربن فاریسٹ کے تحت تیزی سے بڑھنے والی لوکل اقسام کے درخت اور پھلدار پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگلات میں اضافہ ناگزیر ہے۔اربن فاریسٹ کے ذریعے شہری علاقوں کا درجہ حرارت کم کیا جائے گا۔موثر اقدامات کے باعث جنگلات کے رقبہ میں اضافہ ہونا خوش آئند ہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بتایا کہ ملتان میں محکمہ زراعت نے اربن فاریسٹ کے تحت ایک ایکڑ میں کیکر،جامن،بکائن،شریں،توت،کچنار اوربوہڑ کے 2000 پودے لگا ئے ہیں۔ اربن فاریسٹیشن کیلئے بہاولپور اور وہاڑی میں بھی ایک ایک ایکڑ میں درخت لگائے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں