کراچی (وقائع نگار)اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے دو دہشتگرد گرفتار۔تفصیل کے مطابق دونوں ملزمان نے 2013 میں ٹی ٹی پی سجناں گروپ میں شمولیت اختیار کی دونوں دہشتگرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں پولیس نے دہشتگردوں کے قبضے سے شارٹ مشین گن، دستی بم، ایمونیشن اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔گرفتار دہشتگرد کراچی کے علاقے منگھوپیر سے ٹی ٹی پی کے نام پر بھتہ لیکر سجناں گروپ کے کمانڈر فخرالدین عرف ملنگ کے حوالے کرنے کا انکشاف کیاگرفتار دہشتگرد سیف اللہ عرف محسن عرف صدام حسین نے 2013 میں نادرن بائی پاس پر نیٹو کا سامان لیکر جانے والے کنٹینر کو خراب ہونے پر سکیورٹی خدشات کی بناء پر تھانہ منگھوپیر میں لے جایا گیا جہاں ملزم سیف اللہ عرف محسن عرف صدام حسین نے ساتھیوں کیساتھ ملکر کنٹینر کو آگ لگانے کا اعتراف کیاواردات کے بعد ملزم کراچی سے فرار ہو کر شوال کے علاقے میں چلا گیا تھا جہاں ساتھیوں کیساتھ ملکر پاکستان آرمی کے جوانوں پر مختلف اوقات میں حملہ کرنے کا بھی انکشاف کیاگرفتار ملزمان ویسٹ کے علاقے منگھوپیر میں نوجوانوں کو ٹی ٹی پی میں شامل ہونے کیلئے ذہن سازی کرنے کا بھی انکشاف کیاگرفتار ملزمان کراچی میں بھتہ خوری سمیت ڈکیتیوں کی درجوں واداتوں میں ملوث تھیدونوں دہشتگردوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہیگرفتار ملزمان میں سیف اللہ عرف محسن عرف صدام حسین اور حضرت بلال عرف بلال شامل ہیں ملزمان سے پوچھ گچھ جاری، مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔