لائرز ہسپتال کی جلد تکمیل کیلئے حکومت مکمل تعاون کریگی ، راجہ محمد بشارت

Jul 20, 2021

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر قانون پنجاب راجہ محمد بشارت نے کہا ہے کہ لائرز ہسپتال کی جلد تکمیل کیلئے حکومت ہائیکورٹ بار سے مکمل تعاون کرے گی عید کے فوری بعد ہائیکورٹ میں آ کر لائرز ہسپتال کے لئے اہم فیصلے کریں گے اس بات کی یقین دہانی وزیر قانون راجہ بشارت نے صدر ہائیکورٹ بار سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کو کرادی۔ وزیر قانون نے کہا کہ ان کی طرف سے منظور کردہ ایک کروڑ کی رقم سے جلد کام شروع کردیا جائے گا اور مزید رقم کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ ہائیکورٹ بار وکلا کے لئے اس اہم ترین پراجیکٹ کو جلد مکمل کرسکے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے وکلا کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لینے، بار ایسوسی ایشنز کو وافر فنڈزکی فراہمی اور لائرز ہسپتال کے لئے ہائیکورٹ بار سے مکمل تعاون کرنے پر راجہ بشارت کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں