اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد سید کرار حسین نے عیدالاضحی کی چھٹیوں پر ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں روڈ پر ہلڑ بازی اور فیملی کے ساتھ سفر کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دئے انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک اورجان لیوا کھیل ہے جسکی ٹریفک پولیس ہرگز اجازت نہیں دے گی،شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں،ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دی جائے گی۔