گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بیگم ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کا ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ، بے سہارا اور یتیم بچیوں میں عیدالاضحی کے لیے تحائف تقسیم کئے۔ بچوں میں گھل مل گئیں اور ان سے دستیاب سہولیات اور کھانے کی فراہمی سمیت انہیں درپیش مسائل بارے بھی استفسار کیا۔انہوں نے کہا کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کرنا اللہ تعالی کی نظر میں پسندیدہ عمل ہے اور میرے لیے ان کی خدمت کرنا برکت باعث اعزاز ہے اور یہ بچے مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار پر قطعا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بیگم ڈپٹی کمشنرما ڈل چلڈرن ہوم کا دورہ، بچیوں میں تحائف تقسیم کئے
Jul 20, 2021