عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 37 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 40 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2145 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 37 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 532 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 1 کروڑ 54 لاکھ 43ہزار 477افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618، اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار414 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 881 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار720، خیبرپختونخوا 4 ہزار 386، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 117، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔