وفاقی وزیرحماداظہر نے کہا ہے کہ پاکستان جلدایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا ، بھارت نے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا۔ حماداظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا ، ہم جلدایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلیں گے۔آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وراثت میں پارٹیاں لینے والے الیکشن نہیں جیت سکتے، آزادکشمیر کے لوگوں کو بڑا شعور ہے ، آزاد کشمیر میں بھی نئے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹس سے متعلق انھوں نے کہا کہ ہم نے یوٹیلٹی اسٹورز پرریکارڈ سبسڈی دی ہے، یوٹیلٹی اسٹور اورعام مارکیٹ کے ریٹس میں فرق بہت زیادہ ہے ، اس وجہ سییوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹس کو بڑھا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ آنے والے وقت میں مہنگائی پر قابو پالیں گے، بھارت میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔