گرم موسم کے ساتھ ان دنوں راولپنڈی شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے ،کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ آئیسکو حکام نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے ۔ شہر کے اندرون علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن، چاندنی چوک ، سید پور روڈ، اصغرمال روڈ، بنی چوک کے ساتھ دیگر ملحقہ ایراز میں میں واپڈا کی جانب سے 10سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے مکین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ مسلسل بجلی غائب رہنے سے علاقے میں پانی کا مسئلہ بھی سر اٹھا رہا ہے ۔خواتین ، بچے اور بوڑھے اس شدید گرمی میں دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں ، مساجد میں نمازیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ ہے دوسری جانب آئیسکو کی جانب سے فیڈرز کی مرمت کے نام پر بھی شہر میں ہفتے میں دو سے تین بار صبح آٹھ سے لے کر ایک بجے تک بجلی غائب رہنا معمول ہے ۔ صارفین حکومت سے کافی برہم دکھائی دے رہے ہیں ۔ شہریوںکا وزیر اعظم ، وزیر اعلی اور وزیر توانائی سے مطالبہ ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیںا ور بجلی بند کرنے کے اوقات کار وضع کرائیں۔
( محمد ابوبکر خان ، 03085179575راولپنڈی)
سیٹلائٹ ٹاؤن، چاندنی چوک اور دیگر ملحقہ ایریاز میں 10سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
Jul 20, 2022