امریکی ایوان نمائندگان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت   میں قرارداد  منظورکرلی

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی ایوان نمائندگان نے  فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت   میں قرارداد کی منظوری دے دی۔  امریکی  اخبار دی ہل کے مطابق امریکی ایوان میں  فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت بارے قرارداد  پیش کی گئی  ۔ اس ضمن میں ووٹنگ کے دوران   394  امریکی ایوان  نمائندگان  نے قرار داد کی حمایت میں اور ریپبلکنز پارٹی کے 18  ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا،جبکہ17  ریپبلکنزاور 2 ڈیموکریٹس پارٹی کے ارکان نے ووٹ نہیں دیا ۔یہ اقدام فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹومیں شمولیت باریدرخواست دینے کے تاریخی فیصلیکی حمایت کا اظہار کرتا ہے اور رکن ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوجی اتحاد میں شمولیت کے لیے باضابطہ طور پر حمایت کریں۔یہ اقدام روسی فیڈریشن کی طرف سے اتحاد میں شامل ہونے کے فن لینڈ اور سویڈن کے فیصلے پر منفی ردعمل دینے کی کسی بھی کوشش کی  مخالفت کرتا ہے اور نیٹو کے ارکان پر زور دیتا ہے کہ وہ دو فیصد دفاعی اخراجات کے وعدے کو پورا کریں جس پر انہوں  نے 2014 ویلز سمٹ میں دستخط کیے تھے۔ فن لینڈ اور سویڈن کی جانب سے نیٹو کا رکن بننے کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرانے کے ٹھیک دو ماہ بعد امریکی ایوان  نمائندگان نے یہ قرارداد منظور کی۔ واضح رہے کہ  29 جون کو نیٹواتحادنے باضابطہ طور پر دونوں  ممالک کو گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔
امریکہ قرارداد

ای پیپر دی نیشن