اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار ملک کی معیشت کی جڑوں میں بیٹھنے لگی ہے۔ بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 221،222 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کو اس صورتحال سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکومت کا ہر گھنٹہ ملک پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ اب وقت ہے کہ بہتر فیصلہ کر کے پاکستان کی بہتری کی جائے۔ شیریں مزاری کے گھر پر خفیہ نظر رکھی جا رہی ہے۔ یہ اقدام ظاہر کرتا ہے یہ لوگ کتنے پریشان ہیں۔
اسد عمر
حکومت کا ہر گھنٹہ ملک پر بھاری، معیشت کی جڑوں میں بیٹھنے لگی ہے: اسد عمر
Jul 20, 2022