سیاسی نمائندے شہریوں کے بنیادی مسائل حل نہیں کر سکے ، عوامی خدمت ہم کرینگے۔ رہنما  انجمن شہریان

راولپنڈی (ایوان وقت.... عزیز علوی) انجمن شہریان رجسٹرڈ راولپنڈی کے چیئرمین زاہد بختاور ی، صدر شرجیل میر ،صدر ویمن ونگ طاہرہ مشتاق ،جنرل سیکرٹری عاطف شاہ صدر این اے 60 رفعت عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی نمائندے شہریوں کے بنیادی مسائل حل نہیں کرسکے سرکاری محکموں میں شہری دن بھر اپنے مسائل لے کر خوار ہوتے ہیں بجلی، گیس، پانی، پراپرٹی ٹیکس، سیوریج، علاج معالجہ وہ مسائل ہیں جنہیں سنجیدگی سے حل کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی گئی راولپنڈی میں نالہ لئی، رنگ روڈ جیسے بنیادی ضرورت کے منصوبے بھی حل نہیں ہوسکے ایوان وقت میں اظہار خیال کر تے ہوئے انجمن شہریان کے رہنما ئوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی کے شہریوں کو اب سیاسی جماعتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا بلکہ ہر سرکاری محکمے میں ان کے مسائل حل کرائے جائیں گے صحت، علاج معالجہ ،صاف پانی، گلی محلوں میں لٹکے بجلی کے تار، پراپرٹی ٹیکس کے مسائل، پولیس سے منسلک شہریوں کی چھوٹی چھوٹی شکایات اور مسائل اب حل کئے جائیں گے زاہد بختاور ی، شرجیل میر ،طاہرہ مشتاق ،عاطف شاہ اوررفعت عباسی نے کہا کہ ہم نے شہر کی تمام 46 یونین کونسلوں کی سطح پر ٹیمیں بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے خواتین اور بچوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہماری خواتین کی ٹیمیں ہوں گی واسا، میونسپل کارپوریشن، محکمہ تعلیم، آئیسکو، محکمہ صحت، الائیڈ ہسپتالوں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،صفائی کے محکموں سے متعلقہ عوام کے مسائل اب ادھورے نہیں چھوڑے جائیں گے
 انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر کے سیاستدان الیکشن کے دنوں میں گھر پرچیاں دینے کے لئے خواتین کی ٹیمیں گھر گھر بھیجتے ہیں لیکن اقتدار کے آنے کے بعد انہوں نے وہ ٹیمیں بھیج کر کبھی یہ تک نہیں پوچھا کہ آپ لوگ کس حال میں ہیں الیکشن جیتنے کے بعد شہریوں سے پورا ہاتھ بھی نہیں ملایا جاتا انجمن شہریان رجسٹرڈ کے رہنماں نے کہا کہ اب ہم اپنے شہریوں کی خدمت کریں گے عوامی شکایات کا متعلقہ شہریوں کو باقاعدہ آگاہ رکھنے کا بھی میکنزم بنایا ہے شہری پریشان نہ ہوںہمارے ساتھ عوامی خدمت سے سرشار ٹیموں میں سے ہمارے شہرکو سیاست میں نئے لوگ بھی ملیں گے اب شہر میں بے لوث جذبوں سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن