اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)مونیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے مطابق ایک بکری چور کو ایک مقامی شخص نے پکڑااور دونوں افراد آپس میں لڑ پڑے اور سڑک پر آگئے۔ موٹروے پولیس کے افسران سب انسپکٹر عبدل صمد اور سب انسپکٹر یاسر گردیزی معمول کی پٹرولنگ پر تھے افسران نے دیکھتے ہی مذکورہ شخص کو پکڑ لیا۔ جس کے پاس سے دوران تلاشی پستول برآمد ہوا، جو کہ ٹائیگر ٹو کے آفیسر یاسر گردیزی نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ مزید تفتیش کے دوران مذکورہ شخص کے ایک اور ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا۔تمام تر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں اشخاص کو اسلحہ کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔