پیرودھائی میںدوبارہ تجاوزات کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، اے سی زنیرہ آفتاب    

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسسٹنٹ کمشنر سٹی زنیرہ آفتاب کی سربراہی میں پیرودھائی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی زنیرہ آفتاب کا کہنا تھا کہ پیرودھائی بس سٹینڈ اور روڈز کے اردگرد تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بس سٹینڈ تک آنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھاانہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ جہاں سے تجاوزات ختم کی گئی ہے اس جگہ پر دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن