اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹریفک پولیس نے اوور لوڈنگ کرنے اور ٹریفک بہائو میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی تیز کردی قبل ازیں رواں سال میں 35,575 اوورلوڈنگ والی گاڑیوں کے چالان کردئے گئے ایس ایس پی ٹریفک سید مصطفی تنویرنے کہا کہ کیپیٹل پولیس کے اسپیشل انفورسمنٹ سکواڈ بھی ٹریفک قوانین کی عمل داری کے لیے تعینات کیے گئے ہیںجو خصوصااسلام آباد ایکسپریس وے ،آئی جے پی روڈ ، سری نگرہائی وے اور شہرکی دیگر بڑی مختلف شاہراہوں اور مقامات پر شہریوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔
اوورلوڈنگ پر رواں سال 35,575گاڑیوں کے چالان
Jul 20, 2022