کوئٹہ (پی پی آئی)محکمہ کھیل چیف منسٹر بلوچستان کے تحت پاکستان ڈائمنڈ جوبلی اسپورٹس فیسٹیول پروجیکٹ پاکستان کے سلسلے میں کھیلوں کا انعقاد کیاجارہا ہے فیسٹیول میں کرکٹ ،فٹ بال، وومن فٹبال، ٹینس اور اسکواش کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجائے گا کرکٹ ٹورنامنٹ 24 سے 30 جولائی فٹ بال ٹورنامنٹ 25 سے 30 جولائی ، وومن فٹبال 29 سے 31 جولائی ، ٹینس ٹورنامنٹ 28 سے 30 جولائی اور اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد 29 سے 31 جولائی تک ہوگا۔
تمام ایونٹس کی نگرانی سیکرٹری کھیل وامور نوجوانان محمد اسحاق جمالی اور ڈی جی کھیل درا بلوچ کریں گے اس سلسلے میں انہوں نے کوئٹہ کے مختلف گرا?نڈز کا دورہ کیااور گرائونڈز کی صورت حال اور تماشائیوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا۔