لاہور(وقائع نگار)مستی گیٹ پولیس نے کاروائی کے دوران چوری کی ورداتون میں ملوث ملزمان عبدالخلیل اور اخلاق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل 5 رم برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہیں۔ دونوں اندورن لاہور سمیت مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ۔