کسی بھی شعبے میں پیشرفت کیلئے آبادی ،وسائل میں توازن ضروری : ذکیہ شاہنواز

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی پنجاب ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ ملک و قوم کے کسی بھی شعبے میں پیش رفت کے لیے آبادی اور وسائل میں توازن ضروری ہے، آبادی کو کنٹرول کرنا کہنے میں جتنا آسان ہے اسے عملی جامہ پہنانا اتنا ہی مشکل ہے تاہم بہبود آبادی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ گزشتہ روز محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتماممعالمی یوم آبادی کی مناسبت سے منعقدہ صوبائی کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن