لاہور ( نیوز رپورٹر) چیئرمین عوامی فلاحی پارٹی پاکستان شیراز الطاف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئینی ادارے کے سربراہ چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ گفتگو اور بے بنیاد الزامات لگائے ،جس کی وجہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہے، اس پر الیکشن کمیشن کو ان کیخلاف فوری نوٹس لینا چاہیے اور اس کیس کو ایک عبرتناک مثال بنانا چاہیے تاکہ آئندہ کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار کی ایسی جرات نہ ہو۔ عمران خان کا حالیہ بیانیہ بھی اداروں کے خلاف زہر اگلنے اور عوام میں نفرت و انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی پارٹی شائستگی اور سیاسی اختلاف برائے اصلاح پر یقین رکھتی ہے اور مستقبل قریب میں سیاست میں ایک نمایاں تبدیلی لائیگی۔
عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے، شیراز الطاف
Jul 20, 2022