لاہور ( نیوز رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود نے کارکنوں کے ہمراہ پارٹی دفتر میں مہر شرافت کی رہائی کے بعد دفتر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا ،پھولوں کی پتیاںنچھاور کیں ۔اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔ شیخ امتیاز محمود ،مہر شرافت احسان ڈوگر ،مرتضی علی و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے اوچھے ہتھکنڈوں کی انتہا کر دی تھی ۔کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریاں کی گئیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔