سوئس ٹینس سٹار راجرفیڈرر نے ریٹائرمن ٹ کا عندیہ دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ لگتا ہے انہیں اب مزید ٹینس کی ضرورت نہیں ہے۔40 سالہ راجر فیڈرر گزشتہ سال ومبلڈن سے کوارٹر فائنل میں باہر ہونے کے بعد سے اب تک نہیں کھیلے ہیں۔سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے آخری بار ومبلڈن میں گزشتہ سال ایک مسابقتی میچ کھیلا تھا، جب وہ کوارٹر فائنل میں ہیوبرٹ ہرکاز سے سیدھے سیٹوں میں ہار گئے تھے۔راجر فیڈرر کی گزشتہ 18 ماہ میں گھٹنے کی تیسری سرجری ہوئی اور تب سے وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔چونکہ فیڈرر اس سال ومبلڈن کے ایڈیشن سے محروم ہو گئے تھے، اس لیے مزید سوالات پیدا ہو رہے ہیں کہ کیا 20 مرتبہ گرینڈسلم جیتنے والا دوبارہ کبھی مقابلہ کرے گا۔اپنی ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں میں مزید ایندھن شامل کرتے ہوئے فیڈرر نے کہا ہے کہ انہیں اب ٹینس کی ضرورت نہیں ہے اور وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے خوش ہیں۔ مجھے کامیابی سے عشق ہے لیکن اگر آپ مزید مسابقتی نہیں ہیں، تو بہتر ہے کہ آپ رک جائیں۔ 20 گرینڈ سلم سجانے والے ٹینس کھلاڑی کا کہناتھا کہ جب میرا بیٹا کچھ ٹھیک کرتا ہے اور جب میری بیٹی اچھے نمبر کیساتھ گھر آتی ہے تو مجھے بے حدخوشی ہوتی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ پیشہ ورانہ کیریئر ہمیشہ نہیں چل سکتا اور یہ ایک حقیقت ہیٹینس کا حصہ ہے، لیکن میری پوری شناخت نہیں۔ میں کامیاب بننا اور رہنا چاہتاہوں، اور کاروبار میں بہت زیادہ توانائی لگانا چاہتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن