پی ایس ایم اے کاچینی برآمد کرنے کا مطالبہ

Jul 20, 2022

 لاہور (کامرس رپورٹر ) پاکستان شوگر ملز ایسوایشن کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چینی کی قیمت کا تعلق طلب ورسد سے جڑا ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی پیداواری لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہواجس سے چینی کے پیداواری اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں گنے کے کاشتکاروں کے پیداواری اخراجات بہت بڑھ چکے ہیں جن میں کھاد، ٹریکٹروں اور ٹیوب ویلوں کیلئے ڈیزل اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔ کسانوں کے گنا پیدا کرنے اورشوگر ملوں کیلئے چینی بنانے کے پیداواری اخراجات پوراکرنا اَز حد مشکل ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں