عوام نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں دیا:یوسف ورک

فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما حاجی یوسف ورک نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی سے چمٹے رہنے کا شوق پورا نہیں ہو سکا ضمنی الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں دیا ہے اب پنجاب میں بھی پی ٹی آئی دوبارہ حکومت تشکیل دیگی اور عمران خان کے اعلان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے ، پنجاب کی عوام کے مسائل حل ہونے کا وقت آگیا ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی یوسف ورک نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کا ماضی اور حال قوم کے سامنے ہے جس نے ہمیشہ مفاد پرستی کو فروغ دیا۔

ای پیپر دی نیشن