حق دو تحریک کاگوادرپورٹ روڈپرکل ہونے والادھرنامؤخر

گوادر (بیورورپورٹ)حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور بزرگ سیاسی راہنما واجہ حسین واڈیلہ کی سربراہی میں حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی ذمہ داران و کارکنان کا اجلاس ہوا جس میں گوادر میں 21 جولائی کو متوقع دھرنے سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں دھرنے کے مختلف پہلوؤں پر گفت و شنید کی گئی۔گوادر سمیت بلوچستان میں ہونے والے حالیہ طوفانی بارشوں سے نقصانات اور مزید بارشوں کی پیشگوئیوں اور اس سلسلے میں کونسلروں و کارکنوں کی عوامی خدمات میں مصروفیات،صوبائی و ضلعی انتظامیہ کی عوامی مطالبات پر عملدرآمد کی حالیہ یقین دہانی،  اور بلدیاتی سیٹ اپ کے تشکیل سے متعلق مزید کوششوں کی ضرورت کے پیش نظر اتفاق رائے سے گوادر پورٹ روڈ دھرنا کچھ وقت کے لئے موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دھرنے کی اگلی تاریخ کا اعلان ذمہ داران و کارکنان کے آئندہ اجلاس میں مشاورت سے کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن