نصیرآباد(نامہ نگار) ڈیرہ مراد جمالی ٹی این ٹی کالونی میں گذشتہ دنوںطوفانی بارش اور غیر فعال پرانی واٹر کورس نے تین گھروں کو زمین بوس کردیا ٹی این ٹی کالونی کے رہائشی قربان علی دھرپالی ،سارنگ دھرپالی ،مولا بخش، دھرپالی نے میڈیا کو بتایاکہ ٹی این کالونی کے مختلف گھروں کی نکاسی کے پائپ لگے ہوئے ہیں جس نے ہمارے گھروں کو ڈبو دیا اور ہمارے گھر زمین بوس ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی این کالونی کے درمیان سے گزرنے والی کئی سالوں پرانی اور غیر فعال واٹر کورس میں کالونی کے مکینوں نے گھروں کے نکاسی کی پانی کا جس میں رخ کردیا جو کہ ہمارے گھروں تک محدود ہے جسے آگے کچھ لوگوں نے واٹر کورس کو ختم کر کے اوپر دیواریں کھڑی کردیں واٹر کورس آگے بند ہونے کے باعث مختلف لوگوں کے گھروں سے بارش کا نکاسی پانی جمع ہوکر ہمارے گھروں کو اکثر ڈبو دیتا ہے جبکہ گزشتہ دنوں بھی ہمارے تین گھر سے زائد زمین بوس ہوگئے شدید گرمی میں ہمیں سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ ہمارے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور پرانے غیر فعال واٹر کورس کو مکمل بند کیا جائے ۔