گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں تعینات فلپائن کی سفیر ماریہ ایگنس نے کہا کہ گوجرانوالہ کی مصنوعات پوری دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں۔یہاں کی مصنوعات میں بہت پوٹنشل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مصنوعات کی مختلف ممالک میں تشہیر کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ فلپائن میں مارچ اور اکتوبر میں بڑے پیمانے پر صنعتی نمائشوں کا انعقا د کیا جاتا ہے۔ گوجرانوالہ کی انڈسٹری ان نمائشوں میں حصہ لے ۔ ایمبیسی آسان شرائط پر ویزہ جاری کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ چیمبر میں خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر سینئرنائب صدر آفاق ایوب ،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدور اخلاق احمد بٹ ،سعید احمد تاج ، اعزازی قونصلرز فہدل شیخ ،ڈاکٹر عمران یوسف ،دان ایرون بگاپورو،سمیرا اور حسیب خان بھی موجود تھے۔ چیمبر کے صدر محمد شعیب بٹ نے کہا کہ کہ فلپائن کے کاروباری حضرات بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔
گوجرانوالہ کے ہنرمندوں کی کاریگری کی جتنی تعریف کروں کم ہے: فلپائنی سفیر
Jul 20, 2022