نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)دوہرے قتل کامقدمہ خاتون سمیت چار افراد کے خلاف درج،بتایا گیا ہے کہ عدالت پیشی پر جاتے ہوئے مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے والے دو افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں شاہین بی بی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا مدعیہ کے مطابق شمیم بی بی نے اپنے شوہر اور بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے سعید احمد،ارشام مسیح اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ فائرنگ کرکے دونوں افراد کوقتل کیا جبکہ پولیس تاحال کسی بھی مجرم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔