گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) لدھیوالا وڑائچ میں پیزا شاپ میدان جنگ بن گیا سروس بہتر نہ ہونے پر گاہکوں کی شاپ کے عملہ کیساتھ تو تکرار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بد ل گئی جھگڑے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے ویڈیو میں اوباش نوجوانوں کو ملازمین پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کرتے دیکھا جاسکتا ہے جھگڑے کے دوران خاتون ملازمہ ساتھی ملازمین کو چھڑوانے کی کوشش کرتی رہی پیزا شاپ مالکان نے معاویہ، احمد، جمشید اور جنید وغیرہ کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی ہے تھانہ لدھیوالا وڑئچ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔