بچوں کے تحفظ کیلئے والدین،اساتذہ کلیدی کر دار ادا کر یں: ساجدہ فریاد

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)چلڈرن ایڈوکیسی نیٹ ورک کی ضلعی فوکل پرسن چیئر پرسن سحر ویلفیئر آرگنائزیشن ساجدہ فریاد نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کیلئے والدین،اساتذہ سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے سرکردہ افراد کو اپنا کلیدی کر دار ادا کر نا ہوگابچوں اور انکے والدین کے درمیان دو ستانہ تعلقات کو پروان چڑھانے سے بچے کئی معاشرتی برائیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔بچوں کو سوشل میڈیا، انٹرنیٹ کے غیر ضروری استعمال سے روکنا اور سوشل میڈیا پراجنبی افراد سے دوستی اور معلومات شیئر کر نے سے روکنا بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کم عمر بچوں سے جبری شفقت کی روکھ تھام کیلئے قوانین موجود ہیں اور 15سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت لینا قوانین کے خلاف ہے جس پر 6ماہ قید اور 50ہزار روپے تک جر مانہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو اس حوالہ سے ضرور آگاہی دی جائے کوئی بھی نفرت انگیز، غیر ضروری فرقہ ورانہ یا ذاتی معلومات سوشل میڈیاپر اپ لوڈ نہ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...