گوجرانوالہ بورڈ فیسوں کی طرح امتحانی معاوضے بھی بڑھائے:احسان گورائیہ

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ نے اساتذہ کو امتحانات کے سلسلہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دئیے جانیوالے معاوضے میں ردوبدل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کی طرف سے دئیے جانیوالے امتحانی معاوضوں کے بارے میں جو کتابچہ شائع کیا گیا ہے اس میں امتحانی معاوضوں کو پچاس فیصد بڑھایا گیا تھا جنہیں بعد ازاں سولہ جولائی میں ختم کردیا گیااور بغیر معاوضوں کے کتابچہ شائع کیا گیا۔ احسان گورائیہ نے کہا کہ سولہ جولائی تک امتحانی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے امتحانی عملہ کو پچاس فی صد اضافے کے مطابق معاوضے دئیے جائیں تاکہ انتہائی گرمی کی حالت میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اساتذہ کو ان کا حق مل سکے۔ احسان گورائیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جس شرح سے بورڈ کی طرف سے امتحانی فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے اسی شرح کے مطابق اساتذہ کو بھی معاوضے دئیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...