قصورو نواح میں درجنوں ٹرانسفارمرز خراب ‘ بجلی کی بندش سے شہری پریشان

Jul 20, 2022

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور اور ملحقہ علاقوں میں واپڈا کے درجنوں ٹرانسفارمرز خراب اور بجلی سپلائی کی مین لائنیں جگہ جگہ سے بار بار ٹوٹنے سے  شہریوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔ کئی علاقوں کی بجلی بارہ بارہ گھنٹے بند رہنے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ قصور شہر اور گردونواح میں ملازمین کی مبینہ نا اہلی سے شہر میں درجنوں ٹرانسفارمرز خراب رہنے اور ٹرانسمیشن لائنیں بھی جگہ جگہ سے ٹوٹنا معمول بن گئیں جس کی وجہ سے شہر میں  اکثر علاقے بارہ بارہ اور دو دو دن بجلی جیسی بنیادی سہولیت سے محروم رہنے سے صارفین کی زندگیاں عذاب بن گئیں جبکہ بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ شہریوں مہر گلشیر، ناظم علی‘ شوکت علی ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ہر ماہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کردیا جاتا بل سے زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ ہے ہماری حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ خدارا بجلی کے مسئلہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

مزیدخبریں