صفدرآباد میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہریو ں کا شدید احتجاج

صفدرآباد (نامہ نگار) صفدرآباد میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا شدید احتجاج ۔گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16سے 18گھنٹے ہونے کی وجہ سے شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ صفدرآباد میں گیس صبح 9 سے شام 5 بجے تک اور رات 9 سے صبح 7 بجے تک بند کر دی جاتی ہے ۔ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن کر رہ گئے ۔لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔ مہنگائی کے دور میں مزدور سے گھر کا راشن پورا نہیں ہوتا وہ سلنڈر میں گیس کہاں سے بھروائے جس وجہ سے عام آدمی کے بچے بھوکے سونے پر مجبورہو گئے ہیں ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفدرآباد میں گیس لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن