حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی 


 اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی،جس پر (آج)سماعت  کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ نوٹی فکیشن کے لے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے،   وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے ۔ حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے ۔اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ  جب کہ اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ مزید بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ قبل ازیں نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، جس کے بعد حکومت نے اب یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...