لاہور؍ اسلام آباد (سپیشل رپورٹر+ خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار و سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہمارے 5 ارکان صوبائی اسمبلی غائب کرنے کی دھمکی دی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا یہ بیان توہین عدالت ہے۔ سپریم کورٹ یکم جولائی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے الیکشن کا فیصلہ دے چکی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
وزیر داخلہ کی دھمکی، پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز رانا ثنائ، مریم اورنگزیب کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دے دی
Jul 20, 2022