لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دورے کا شیڈول تبدیل ہو گیا۔ عمران خان آج کی بجائے جمعرات کو لاہور آئین گے۔ عمران خان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ارکان اسمبلی کو پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی جائے گی۔ عمران خان لاہور میں ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان سے چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔