لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ شب مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء چوہدری سالک حسین اور چوہدری طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال خصوصاً ضمنی الیکشن کے بعد کے حالات پر تفصیلی بات چیت کی اور کہا گیا کہ حالیہ انتخابی نتائج سے اتحادی جماعتوں میں کوئی دوری پیدا نہیں ہوگی۔
زرداری کی شجا عت سے ایک گھنٹہ ملاقات ، سیاسی صورتھال پر تبادلہ خیال
Jul 20, 2022