مذہبی منافرت ، اقدام قتل میں 2ملزموں کا 9روز کا جسمانی ریمانڈ منظور 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے مذہبی منافرت پھیلانے اور اقدام قتل کے مقدمات میں 2ملزموں کا 9روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ 4درخواست ضمانتیں قبل از گرفتاری ، 2درخواست ضمانتیں بعد گرفتاری سمیت 27 مقدمات کی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی، گزشتہروز انسداد دہشت گردی فورس حکام نے ملزموں محمد فاضل اور عبدالواھد کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزموں کے خلاف مذہبی منافرت اور اقدام قتل و کار سرکار مین مداخلت کے الگ الگ مقدمات درج ہیں جن سے تفتیش کرنا باقی ہے استدعا ہے کہ ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے دونوں ملزموں کا 9/9روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، جبکہ عدالت میں زیر سماعت دہشت گردی، قتل اقدام قتل اغواء برائے تاوان ، کار سرکار میں مداخلت دھماکہ خیز مواد برآمدگی اور مذہبی منافرت پھیلانے کے کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی۔
 جسمانی ریمانڈ منظور 

ای پیپر دی نیشن