شاہ حسین ایکسپریس اچانک خراب  ریلوے انتظامیہ کی مسافروں کو تسلیاں


ٹنڈوآدم (نامہ نگار) کراچی سے پنجاب جانے والی شاہ حسین اپکسپریس کے انجن میں ٹیکنیکل فالٹ لے باعث ٹنڈوآدم اسٹیشن پر تین گھنٹے سے زائد کھڑی رہنے کے سبب شدید گرمی و اسٹیشن پر پانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مسافر شدید پریشانی میں مبتلا رہے جبکہ مسافروں نے ریلوے اسٹیشن کے آفس کا گھیرائو کر کے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اسٹیشن ماسٹر مسافروں کو زبانی تسلی دیتے رہے مسافروں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیشن پر کسی بھی قسم کی کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں پانی۔ لائٹ اور بیت الخلاء  کا انتظام نہ ہونے کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ چار گھنٹے سے ہمیں کہا جا رہاہے کہ متبادل انجن حیدرآباد سے آرہا ہے جبکہ حیدرآباد کا سفر 35 منٹ کا ہے مسافروں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلوے نظام کو بہتر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...