کراچی (نیوز رپورٹر) ممتاز سماجی رہنما ٹرانسپورٹرز ملک محمد الیاس اعوان نے کہا کہ ہمایوں خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کیماڑی ٹان کے تمام یوسیز میں سوئپ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیماڑی ٹاؤن یوسی 10میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئر مین جہانزیب خان اور وائس چیئر مین سابقہ وزیر ٹرانسپورٹ و ٹاؤن ناظم کیماڑی ہمایوں محمد خان کے انتخابی مہم کے سلسلے میں علاقہ معززین سے ملاقات میں کیا۔ مختلف برادریوں اور فلاحی انجمنوں اور علاقہ معززین نے ہمایوں خان اور ان کے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر راجہ جہانگیر،چوہدری محمد انصر گل،راجہ علی اور دیگر موجود تھے۔ملک محمد الیاس اعوان نے کہاکہ انشا اللہ 24جولائی کو عوام اپنے ووٹو ں کے ذریعے ہمایوں خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ئیں گے اور ہمایوں خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کیماڑی ٹاؤن سے مکمل سوئپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی بہتری اور فلاح کے لئے ہمایوں خان نے دن رات کام کیا ہے علاقہ عوام ان کی شرافت اور دیانت کو پسند کرتی ہے جب بھی کیماڑی میں کوئی ناگہانی آفت و پریشانی آئی ہمایوں خان اور ان کی فیملی عوام کے درمیان موجود رہے انہوں نے علاقے میں امن و امان کے حوالے سے عوام اور اداروں کے درمیان ہمیشہ مثبت کرادار ادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج علاقے کی تمام برادری فلاحی و تاجر انجمنیں اور معززین و عوام میں ہمایوں خان کو بھر پور پذیرائی حاصل ہے۔