افغان حکومت کے معاون خصوصی کا دورہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز

Jul 20, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)افغان حکومت کے معاون خصوصی براے سنٹرل ایشیا مسڑ صادق نے گزشتہ روز کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان اسلام آباد کا دورہ کیااور صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع سے ملاقات کی اس موقع پر پروفیسر تنویر خالق اور میجر (ر) مظہر اسحاق بھی موجود تھے پروفیسر خالد مسعود گوندل نے لاہور سے ویڈو لنک پر معزز مہمان کو کالج بارے بریفنگ دی۔  اس موقع پر صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع نے بتایا کہ سی پی ایس پی 79 شعبہ جات میں فیلوز کو ٹریننگ فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کے 460 ادارے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو سہولیات فراہم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ  بیرون ملک نیپال سعودیہ برطانیہ اور آہرلینڈ میں بھی پاکستانی ڈاکٹروں کو ٹریننگ کیلے بھجوایا جاتا ہے معزز مہمان نے کالج کی کارکردگی کی تعریف کی اور آخر میں ڈاکثرز کیلے جدید لابریری کا افتتاح بھی کیا۔

مزیدخبریں