کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ محمد اسلم خان فاروقی نے 19 جولائی یوم الحاق پاکستان کے موقع پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام و شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ آخری سانس تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور استصواب رائے کے حق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے بنیادی حقوق سات دہائیوں سے پامال کررہی ہے جو انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کے منہ پر مسلسل طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کو چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم سے کشمیریوں کو نجات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دلوائیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔
عالمی برادری کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوائیں ‘ اسلم فاروقی
Jul 20, 2022