سیاسی عدم استحکام’ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ ہے، مفتاح اسمٰعیل

Jul 20, 2022 | 13:29

ویب ڈیسک

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 225 روپے کی تاریخی کم ترین سطح پر آ گئی جب کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کی وجہ سیاسی عدم استحکام کو قرار دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں بے چینی اور غیر یقینی کی صورتحال بنیادی طور پر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔

مفتاح اسمٰعیل نے امید ظاہر کی کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام آئندہ چند روز میں کم ہو جائے گا اور صورتحال واضح ہوجائے گی۔

مزیدخبریں